کراچی (سچ نیوز) اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، پہلے بچے کی پیدائش پر اداکار جوڑی کو مداحوں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے ایک کارڈ شیئر کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام
اداکار منیب خان نے اپنے سٹیٹس میں کہا ’ میرے پاس اپنے احساسات کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، رب کریم کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے سب سے بہترین تحفے سے نوازا ہے، آخر کار خدا کی رحمت میری بیٹی ’ امل منیب‘ میرے ہاتھوں میں ہے۔