ممبئی(سچ نیوز) اداکار دھرمیندر اورہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلم ”دھوم“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ وہ دوسری بارماں بننے والی ہیں۔ایشا دیول متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنے والدین دھرمیندر اورہیما مالنی کی طرح کامیاب نہ ہوسکیں۔فلموں میں خاص کامیابی نہ ملنے کے باعث ایشا 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورفلموں سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔2017 میں ان کے گھر پہلی بیٹی رادھیا پیدا ہوئی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ماں بننے کی اطلاع دی ہے۔