ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان ان دنوں شدید بیمار ہیں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان گزشتہ کئی برس سے بیمارہیں تاہم ان دنوں ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے سرفراز اوربہو کے ساتھ کینیڈا میں رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ ان میں نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں۔قادرخان کے بیٹے سرفرازنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد کو چلنے میں مشکل پیش آتی تھی وہ چلنے میں ڈرتے تھے کہ گرجائیں گے، گزشتہ برس ان کے گٹھنے کا بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کے والد نے چلنے سے انکارکردیا تھا اس کے بعد سے ہی ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ سرفراز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے والد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔
اداکارقادرخان شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023