احسن اقبال کا نمبر بھی آگیا، نیب نے طلب کرلیا مگر کس کیس میں؟ بڑی خبر آگئی

احسن اقبال کا نمبر بھی آگیا، نیب نے طلب کرلیا مگر کس کیس میں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (سچ نیوز) نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرلیا گیا ہے۔

نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو کل (پیر کو)  صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سے پراجیکٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی اور انہیں سوالنامہ بھی دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نارروال میں بھی تحقیقات مکمل کرچکا ہے اور پراجیکٹ کا ریکارڈ حاصل کرچکا ہے۔ ناروال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی لاگت 30 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3 ارب روپے ہوگئی تھی۔

Exit mobile version