ممبئی (سچ نیوز)با لی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کرینہ کپور سے ان کے شوہر کے ساتھ شادی کر نے سے متعلق سوال کردیا۔ بھارتی میڈیا میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔ماضی میں پرینتی چوپڑا کہہ چکی ہیں کہ وہ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔اداکارہ نے 2014 میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو سکرین پر دیکھتی آ رہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کی دیوانی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے سیف علی خان کے حوالے سے اپنے جذبات اور عشق کا ذکر ان کی اہلیہ کرینہ کپور سے بھی کردیا ہے، جنہوں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کہا تھا کہ اگر اجازت ہو تو میں ان کے شوہر سے شادی کرلوں؟ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایسے جوابات پر کرینہ کپور نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ ’’کوئی با ت نہیں‘‘ تاہم اب پرینیتی چوپڑا کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں ہیں کہ وہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں ہیں لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ماضی میں پرینیتی چوپڑا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔