اسلام آباد ( سچ نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی؟ اتر پردیش میں مسلمانوں کا منظم قتل عام کیاجارہاہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی؟انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔اترپردیش میں مسلمانوں کامنظم قتل عام کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس مودی سرکارکے نسل کشی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو شیئر کی اور مودی حکومت کی مسلمانوں سے نفرت پر مبنی پالیسیوں کے حوالے سے لکھا جانیوالا بھارتی مضمون نگار کا مضمون بھی شیئر کیا ۔