نئی دلی (سچ نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے یہ کہہ کر اپنی ذہنیت دکھائی ہے کہ اب بی جے پی کے کارکن گوری کشمیری لڑکیوں کے ساتھ شادی کرسکیں گے۔اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے حلقے کھٹولی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی وکرم سائینی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 سے کے خاتمے پر جشن کی ایک تقریب رکھی گئی۔ اپنے خطاب میں وکرم سائینی نے کہا کہ ’آرٹیکل 370 ختم ہونے کے بعد ہمارے کارکن بالخصوص کنوارے لوگ بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اب کشمیر میں شادی کرسکتے ہیں، اب شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، پہلے وہاں کی لڑکیوں پر بہت ظلم ہوتا تھا ، اگر کوئی لڑکی اتر پردیش کے لڑکے کے ساتھ شادی کرلیتی تھی تو اس کی شہریت ختم کردی جاتی تھی ، انڈیا کیلئے الگ اور کشمیر کیلئے الگ شہریت تھی لیکن اب بی جے پی کے کنوارے کارکن یا مسلمان اگر کوئی ایک آدھ ہو تو وہ کشمیری گوری لڑکیوں سے شادی کرسکتا ہے، مسلمانوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہیے اور جشن منانا چاہیے۔‘وکرم سائینی کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مین سٹریم میڈیا پر بھی ان کے متنازعہ بیان پر سوالات اٹھنے لگے۔ جب ان سے ان کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو وکرم سائینی نے کہا کہ انہوں نے کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ’ اب کوئی بھی شخص کشمیری لڑکیوں سے کسی مسئلے کے بغیر شادی کرسکتا ہے، میں نے یہی کہا تھا اور یہ سچائی ہے، یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے آزادی ہے، اسی وجہ سے ہم نے تقریب کا انعقاد کیا تھا کیونکہ کشمیریوں کو آزادی مل گئی ہے۔‘
BJP MP from UP Vikram Saini says people in India are very happy – especially bachelors – because they can marry ‘gori’ Kashmiri girls pic.twitter.com/W1i1uhgtLe
— omar r quraishi (@omar_quraishi) August 7, 2019