اوٹاوا (سچ نیوز) کینیڈا کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک کے سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (ایس ڈی ایس) کو پاکستان کے طلبہ تک پھیلانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس اعلان کے بعد پاکستانی طلبہ صرف 20 روز میں کینیڈین ویزہ حاصل کرسکیں گے۔گزشتہ برس کینیڈا کی جانب سے انڈیا ، چین، فلپائن اور ویتنام کے طلبہ کیلئے ایس ڈی ایس پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بشیر تارڑ نے کینیڈین حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو سہولت پہنچے گی۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیر برائے مہاجرت احمد حسین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی طلبہ کیلئے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔