نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں انتخابات جاری ہیں اور مودی سرکار دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے عجیب و غریب طریقے استعمال کرنے میں مصروف ہیں جیسا کہ بھارتیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جعلی ابھی نندن کو میدان میں اتار دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پرایک تصویر خوب و ائرل ہو رہی ہیں جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص ابھی نندن ہے جو بی جے پی کی خوب حمایت کر رہا ہے اور اس نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ووٹ دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر کو دیکھنے پر ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ ابھی نندن نہیں بلکہ کوئی اور شخص ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین ہی بی جے پی کے اس ڈرامے کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں جو ابھی نندن اور مذکورہ شخص کی تصویر کا موازنہ کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ابھی نندن کے ہونٹ کے نیچے ایک موہکا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شخص کے چہرے پر نہیں ہے۔اس کے علاوہ مذکورہ شخص کی آنکھ کے قریب ایک موہکا نظر آ رہا ہے جو ابھی نندن کے چہرے پر نہیں ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے مثالیں دے کر یہ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص ابھی نندن نہیں بلکہ اس جیسا دکھتا ہے اور اسے بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔