لندن (سچ نیوز) ائیرانڈیا کی پرواز میں بم کی اطلاع پر لندن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے اور مسافروں کو اتار کر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے ون 191 ممبئی سے نیویارک جا رہی تھی کہ اس میں بم کی اطلاع ملی جس پر لندن کے سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رائل ائیرفورس کے طیاروں نے ائیرانڈیا کی پرواز کو حفاظتی حصار میں لے کر ائیرپورٹ پہنچے۔ ڈربی شہر کے کئی رہائشیوں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی اور کہا جا رہا ہے کہ یہ رائل ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کے سونک بوم کی آواز تھی۔