لاہور(سچ نیوز)لاہور میںآنر ایٹ سی کے افتتاح کے بعد شاندار کنسرٹ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں آنر یوتھ کے سفیر عاصم اظہر اور مہوش حیات پاکستان میں پہلی بار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ عاصم اظہر اس سے قبل آنر کی طرف سے پاکستان کے کئی شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ چکے ہیں ، اپنی شاندار پر فارمنس سے عاصم اظہر نے ملک بھر میں آنر کے فینز کو تفریح مہیا کی ہے۔اب پھر آنر کے تعاون سے عاصم اظہر متعدد شہروں میں پرفارم کریں گے ۔ یہ کنسرٹ آنر کے فینزکیلئے مفت ہوگا جو بغیر کسی ٹکٹ کے کنسرٹ میں شامل ہوکر جوش و جذبے سے بھر پور اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔یہ سفر 27اکتوبر2018کو لاہور سے شروع ہوا تھا جب آنر نے معروف ترین موبائل 8xکی کامیابی کے لیے کنسرٹ کا منعقد کرایا تھا ۔اب 15فروری کو پیکجز مال لاہور سے ایک نئے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے سینٹورس مال میں 17فروری کو جبکہ فیصل آباد کے TBAمیں 22فروری کو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔مارچ میں سیالکوٹ میں بھی کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔کنسرٹ کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کی بہت مشہور سیلیبرٹی ، ماڈل اورایکٹریس مہوش حیات جو آنر کی سفیر ہیں سٹیج پر پہلی بار آنر کے صارفین کیلئے خصوصی لائیو پر فارم کریں گی اور عاصم اظہر ان کے ساتھ سٹیج شیئر کریں گے۔