غلام مرتضیٰ جٹ بلامقابلہ صدر ،احسان احمد سحر جنرل سیکرٹری اور شاہین اختر نائب صدر منتخب
اسلام آباد(چیف اکرام الدین سچ نیوز)پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے لوکل ریجنل اخبارات کی ملک گیر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے انتخابات میں غلام مرتضیٰ جٹ صدر ،احسان احمد سحرکو جنرل سیکرٹری منتخب ، انتخابات برائے 2020/21ء کو مکمل کر لیا گیا چیئرمین الیکشن بورڈ نعیم فاروق روحانی وممبران الیکشن بورڈ کے مطابق 25دسمبر 2019ء کو شیڈول کے مطابق مرکزی دفتر اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کی گوورننگ باڈی کا باضابطہ انتخاب کروایا گیا جس میں جنرل باڈی کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی انتخابات میں غلام مرتضیٰ جٹ بلامقابلہ صدر ،شاہین اختر نائب صدر، احسان احمد سحر جنرل سیکرٹری،رخشندہ مرتضیٰ فنانس سیکرٹری اورجہانگیر خان دھرپالی رابطہ سیکرٹری منتخب ہو گئے الیکشن بورڈ کے مطابق انتخابات میں تمام عہدوں پر صرف ایک ایک امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے۔ مد مقابل کسی نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ لہذا تمام عہدے دار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔اسی انتخابی اجلاس میں نو منتخب عہدیداران گوورنگ باڈی پر جنرل باڑی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس کے اختتامی نشت سے قبل چیئرمین الیکشن بورڈ نے نو منتخب گوورنگ بارڈی سے حلف لیا اس موقع پر نو منتجب صدر غلام مرتضیٰ جٹ جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر اور دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا چیئرمین الیکشن بورڈنعیم فاروق روحانی ،ممبران الیکشن بورڈمنظور حسین شاہ،میاں حسیب احمد اور جنرل باڈی کے ممبران نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔