سڈنی( سچ نیوز ) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنی والی آگ سے تقریباً 50 کروڑ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس خطے میں موجود جانوروں کی کئی اقسام صف ہستی سے مٹ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے لے کر اب تک 48 کروڑ ممالیہ جانور، پرندے اور رینگنے والے جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔گذشتہ دو روز میں وکٹوریہ اور نیو سائوتھ ویلز کی ریاستوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے ، جس سے متعدد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر قائم کئی مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں باشندے سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ چند ماہ کے دوران آسٹریلیا کی صرف ایک ریاست نیو سائوتھ ویلز میں 30 لاکھ ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔یاد رہے کچھ ماہ قبل جنوبی امریکہ میں واقع کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل ‘ایمازون’ میں لگی آگ پرکافی مشکلات کے بعد قابو پایا گیا تھا۔برازیلین صدر نے اس کا ذمہ دار این جی اوز کو قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ناکام بنانے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت بڑھنے کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ، رواں سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگ چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، جانوروں کی کئی نسلیں صفحہ ہستی سے مٹنے کا خدشہ ، کتنے جانور ہلاک ہوگئے؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات منظرعام پر
آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، جانوروں کی کئی نسلیں صفحہ ہستی سے مٹنے کا خدشہ ، کتنے جانور ہلاک ہوگئے؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات منظرعام پر
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024