نئی دہلی (سچ نیوز)آرٹیکل 370 ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا،پٹیشن جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیاکےمطابق مقبوضہ کشمیر کادرجہ ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست جموں و کشمیر پیپلزکانفرنس کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی اقدام کو غیر قانونی قراردیا جائے۔یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم ہو جائے گی۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے۔