بیجنگ (سچ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وائس چیئرمین ملٹر ی کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات ، پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، چینی جنرل کا عزم ، انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وائس چیئر مین ملٹری کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل زینگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی عوام اور فوج کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتاہے ، پاک چین عسکری تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچا ناہے ۔ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت کی گئی اور ٹرینگ کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
آرمی چیف کی چینی وائس چیئر مین ملٹری کمیشن سے ملاقات ، پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں :چینی جنرل کاعزم
آرمی چیف کی چینی وائس چیئر مین ملٹری کمیشن سے ملاقات ، پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں :چینی جنرل کاعزم
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023