آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، بھارتی میڈیا شادیانے بجانے لگا

اسلام آباد: (سچ نیوز) باجوہ ڈاکٹرائن سے پریشان بھارتی حکومت اور میڈیا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نےتعیناتی کے بعد کچھ اہداف مقرر کیے جو باجوہ ڈاکٹرائن کہلائے۔ اس ڈاکٹرائن کے تحت سیکیورٹی پالیسی دوبارہ تشکیل دینے کیلئے اقدامات کیے گئے، جنرل باجوہ نےسعودی عرب، ایران، قطر اور امریکا سے دوستی کے رشتےمیں رکاوٹیں دور کیں۔

اس ڈاکٹرائن کے تحت جوابی نہیں پیشگی کارروائی کی بنیاد پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فروری 2017 میں آپریشن ردالفساد کا آغاز ہوا، آپریشن ردالفساد کے بڑے اہداف میں ملک سے دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور سہولت کاروں کا خاتمہ بھی شامل تھا۔

Exit mobile version