راولپنڈی(سچ نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی ،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران علاقائی رابطوں کے منصوبوں سے متعلق سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں ترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان اور بھارت پائپ لائن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔