راولپنڈی (سچ نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراطلاعات سعودی عرب ڈاکٹر عودبن صالح نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف اور وزیراطلاعات سعودی عرب ڈاکٹر عودبن صالح کی ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور اس دوران باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا اور خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کا بھی عزم کیا گیا،آرمی چیف اورڈاکٹرعوادبن صالح کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو ہوئی،سعودی وزیراطلاعات نے پاک سعودی مضبوط اوربرادرانہ تعلقات کوسراہا،سعودی وزیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپورحمایت کااعادہ کیا ۔
اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹرعود بن صالح نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر طلاعات فواد حسین چوہدری سے بھی ملاقاتیں کی تھی ۔