ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ آدیتی رائو نے بھی می ٹو سٹوری شیئر کرتے ہوئے ہراسگی کا انکشاف کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا فلمی صنعت میں ہراساں ہونے کا ان کا تجربہ اتنا سنگین تو نہیں تھا جتنا دیگر خواتین نے بیان کیا مگر انہیں 8 ماہ تک کام سے محروم رہنا پڑا۔انہوں نے بتایا مجھے یاد ہے جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تو میں بہت سادہ لوح تھی، ایک بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس سے مجھے جسمانی طور پر بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا مگر ہاں مجھے انتخاب دیا گیا کہ اس راستے پر چلو یا دوسرے راستے پر، جس کی وجہ سے کام سے محروم ہونا پڑا، میرے لئے اس میں کوئی مشکل نہیں تھی اور میں اس راستے سے ہٹ گئی۔آدیتی نے بتایا اس واقعے نے انہیں مایوس کردیا تھا۔آدیتی کے مطابق لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے ، بااختیار ہونا چاہیے ، انڈسٹری میں طاقت چلتی ہے ، ڈر کس بات کا ہے ؟ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو لوگ آپ کو خود ڈھونڈ لیں گے۔