لاہور (سچ نیوز )آج نئے سال کا پہلا سورج گرہن ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے روزنامہ پاکستان کی خاتون اینکر پرسن ” نور امان اللہ “ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم ” ایم اے شامی “ نے انتہائی حیران کن پیشگوئیاں کر دی ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم ایم اے شامی کا کہناتھا کہ کہ سورج گرہن آج چار بج کر 35 منٹ پر لگ رہاہے جو کہ 8 بج کر پچاس منٹ تک جاری رہے گا ، یہ سورج گرہن برج جدی میں لگ رہا ہے یعنی کیپریکون میں ، اس کے باعث اس برج کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سورج گرہن جب بھی ہوتا ہے تو الٹراوائلٹ ریز ایکٹو ہو جاتی ہیں اور اس کے باعث انسانی عادات اور ذائچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم اس کیلئے خصوصی اقدامات یہ کیے جاتے ہیں کہ صدقہ دیا جائے جو کر لیں تو بہتر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گرہن کے اثرات نہوست کا باعث بنتے ہیں ، پاکستان کے ذائچے میں یہ گرہن نویںگھر میں لگ رہا ہے جس کے باعث عدلیہ پر دباﺅ آنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں معاشی طور پر بحران آئے گا اور معاشی طور پر افرا تفری بھی مچ سکتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے ذرائچے کا میں نے تجزیہ کیا ہے ، ان کے ذائچے میں یہ سورج گرہن چوتھے گھر میں لگ رہاہے جس کے باعث ان کی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاﺅ آ سکتے ہیں جبکہ ان کے اپوزیشن کے ساتھ مسائل زیادہ پیدا ہو سکتے ہیں ۔