” آج لال حویلی دو خواتین آئیں اور کہنے لگیں کہ ۔۔۔“ گھر کے باہر خاتون سے مبینہ بدتمیزی کے سوال پر آگے سے شیخ رشید نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

” آج لال حویلی دو خواتین آئیں اور کہنے لگیں کہ ۔۔۔“ گھر کے باہر خاتون سے مبینہ بدتمیزی کے سوال پر آگے سے شیخ رشید نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

راولپنڈی (سچ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے صحافی نے کچھ روز قبل حویلی کے باہر خاتون سے مبینہ بدتمیزی سے متعلق سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر وزیراعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اس دوران ایک صحافی نے لال حویلی کے باہر خاتون کے ساتھ مبینہ بدتمیزی سے متعلق سوال کیا تو شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک لڑرہی تھی کہ اسے پچاس ہزار روپے چاہئیں ، میں نے اس کی بڑی منتیں کیں لیکن وہ گلے پڑرہی تھی اور پھر پولیس نے انہیں حویلی کی حدود سے باہر نکالا لیکن وہ شخص ویڈیو بنا رہا تھا ، میں نے کوئی بداخلاقی نہیں کی یہ الزام غلط ہے ۔ شیخ رشید کہنا تھا کہ میں پانچ سو، ہزار یا سو روپے دے سکتاہوں ، پچاس ہزار میرے بس کی بات نہیں ہے ۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ لال حویلی کے باہر روزانہ ہی ایسا کچھ نہ کچھ ہو تا رہتاہے اور آج بھی دو خواتین آئیں اور کہنے لگیں کہ ہم نے تمہیں ووٹ دیاہے اس لیے ہم گھر دو ،میں انہیں مکان کہاں سے دوں ۔

Exit mobile version