واشنگٹن(سچ نیوز) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کا اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان کیلئے6 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کیلئے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کیلئے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا،پاکستان نے آئی ایم ایف کی قرض کے حوالے سے شرائط پوری کردی ہیں،آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔