یورپ(سچ نیوز)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے بانی اکرام الدین نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں اچھے فیصلے ہونے چاہیے آئین کے غلط فیصلوں سے ملک میں انتشار پیدا ہوتا ہے اور ملک آگے نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ آئین کو ملک کی بہتری کیلئے فیصلے کرنا چاہیے آئین کے غلط فیصلوں سے ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتا جب ملک میں ائین و قانون اور انصاف سے فیصلے ہوتے ہے تب ملک و قوم اور عوام ترقی کر سکتی ہے جب امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہوں تب ملک تباہی کی طرف گامزان ہوتا ہے جو ملک کے غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ملکی عوام بھی آئین و قانون کے فیصلوں کااحترام کرے جب عوام میں ائین و قانون کے فیصلوں کا احترام نہ ہوں تب بھی ملک ترقی سے قاصر ہوتا ہے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مجرم کو جرم کے مطابق سزا دینے کی ضرورت ہے چاہئے وہ مجرم امیر ہوں یا غریب تا کہ کل ایسے جرائم نہ ہو سکے اور ملک و قوم ترقی کر سکے۔